پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے گوادر، پسنی میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:01

پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے گوادر، پسنی میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن کی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈز تھری بٹالین (لیاقت) اور فور بٹالین (جناح) نے گوادر، جیوانی اور پسنی میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ جمعہ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق گذشتہ دو سال سے خصوصا پاکستان کوسٹ گارڈز کوسٹل علاقوں میں رہنے والے غریب افراد کے لئے ہر تین ماہ بعد ایسے کیمپ کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور ناکہ خاری کے مقام پر ایک میڈیکل سینٹر بھی چلارہی ہے جہاں پر تمام افراد کو مفت طبی سہولیات 24 گھنٹے مہیا کی جاتی ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے سول ڈاکٹر اور مخلتف ماہرین امراض کے تعاون سے گوادر، جیوانی اور پسنی کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے اس موقع پر ڈاکٹروں نے کل 1980 مریضوں کو چیک اپ کیا جس میں 428 مرد، 736 خواتین اور 716 بچے شامل تھے۔

(جاری ہے)

تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ گوادر اور جیوانی (بلوچستان) کے علاقہ مکینوں پاکستان کوسٹ گارڈز اور طبی عملے کی اس کاوش اور جذبے کو بے حدسراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز سول ڈاکٹروں کی مدد سے مستقبل میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید میڈیکل کیمپ لگاتارہے گا جہاں پر لوگوں کو ان کے گھر وں کے قریب ہی بہتر ین اور فوری مفت طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :