لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:00

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)میں شامل کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ درخواست دائر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹان کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے کارکنان کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب پی اے ٹی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹان میں اہم کردار ہے اور وہ اس سانحہ کے ملزم ہیں۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی سانحہ ماڈل کے مقدمے کے فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔