سینیٹ کمیٹی پانی کے وسائل نے سندھ طاس معاہدے پر پاک بھارت مذاکرات پر بریفنگ پیر کو طلب کر لی

بھارت کی جانب سے پانی کے ذخائر تعمیر کرنے کے حوالے سے پالیسی پر پاکستان کو ممکنہ درپیش مسائل پر بھی کمیٹی کا آگاہ کیا جائیگا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:00

سینیٹ کمیٹی پانی کے وسائل نے سندھ طاس معاہدے پر پاک بھارت مذاکرات پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی کے وسائل نے سندھ طاس معاہدے پر امریکہ میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات پر بریفنگ پیر کو طلب کر لی۔بھارت کی جانب سے پانی کے ذخائر تعمیر کرنے کے حوالے سے پالیسی پر پاکستان کو ممکنہ درپیش مسائل پر بھی کمیٹی کا آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے واٹر ریسورسز کا ہنگامی اجلاس 25ستمبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا ہے ،کمیٹی میں آبی وسائل ڈویژن سندھ طاس معاہدے پر امریکہ میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات پر کمیٹی کا آگاہ کریگی جبکہ کمیٹی نے آبی وسائل ڈویژن سے بھارت کی جانب سے پانی کے ذخائر تعمیر کرنے کے حوالے سے پالیسی پر پاکستان کو ممکنہ درپیش مسائل پر بھی بریفنگ طلب کر لی ہے۔