سابق بھارتی کر کٹر نے پاکستان کیساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کر دی

دونوں ملکوں کے درمیان کھیل دوبارہ شروع ہونا بہت ضروری ہے،کیونکہ ہم سب ایک جیسے لوگ ہی ہیں، فرخ انجینئر

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:56

سابق بھارتی کر کٹر نے پاکستان کیساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کر دی
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی فرخ انجینئر نے پاک بھارت کرکٹ کی دوبارہ بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیل دوبارہ شروع ہونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں فرخ انجینئر نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازعات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی بحالی کا ابھی سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حامی ہوں کیونکہ ہم سب ایک جیسے لوگ ہی ہیں۔خیال رہے کہ فرخ انجینئر کا شمار بھارت کے ممتاز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے اور اکتیس اعشاریہ صفر آٹھ کی اوسط سے 2611 رنز بنائے۔ فرخ انجینئر پانچ ون ڈے میچوں میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :