روڈنی جارج لیور کی یاد میں ٹورنامنٹ ،

فیڈر ر اور نڈال پہلی بار جوڑی بنیں گئے ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا، یورپ کے 6بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم کا دنیا کے دیگر 6ٹینس اسٹارز سے مقابلہ ہوگا

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:52

روڈنی جارج لیور کی یاد میں ٹورنامنٹ ،
پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) ٹینس کے عظیم سابق کھلاڑی روڈنی جارج لیور ،جنہیں مختصرا روڈ لیور بھی کہا جاتا ہے، کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کئے جانے والے ٹورنامنٹ میں ٹینس شائقین پہلی مرتبہ روایتی حریف ٹینس اسٹارز ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر اور عالمی نمبر ون ، فرنچ اور یو ایس اوپن چیمپیئن رافیل نڈال کو جوڑی بنا کر ڈبلز مقابلے میں کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ(آج)ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے اور اس میں یورپ کے 6بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم کا دنیا کے دیگر 6ٹینس اسٹارز سے مقابلہ ہوگا ۔ تین روزہ ٹورنامنٹ کے دوران 3سنگلز اور ایک ڈ بلز مقابلہ ہوگا جس کے دوران فیڈرر اور نڈال ایک دوسرے کے ساتھ ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دونوں اسٹار کھلاڑیوں نے جوڑی بنا کر ڈبلز مقابلے میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم اس کا باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے روڈنی جارج لیور کو دنیائے ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 11گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کے ساتھ 2کیلنڈر ایئر گرینڈ سلام بھی جیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :