لیاقت جتوئی سمیت سندھ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا سے رابطوں کا ٹاسک

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:28

لیاقت جتوئی سمیت سندھ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، ذوالفقار ..
 کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22ستمبر2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سیاسی رہنماؤں سے رابطوں اور شمولیت کے لئے کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئر مین لیاقت جتوئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں عمران اسماعیل،ثمر علی خان،سید کاظم شاہ اور دیوان سچل نے شرکت کی ۔ کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا اور اجلاس میں متوقع شمولیتوں کا اعلان ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ لیاقت جتوئی نے کمیٹی کے سامنے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مسلسل بیڈ گورننس نے صوبے کو معاشی طور پر کمزور اور عوام کو بد حال کر دیا ہے ۔ اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے ایک اچھی حکومت کا خلاء موجود ہے جو انشاء اللہ تحریک انصاف پر کرے گی اور سندھ کو کرپشن سے پاک کرے گی ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شمولیت کے لئے متوقع ناموں کی منظوری کے لئے چیئر مین عمران خان کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کو پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ء ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سے رابطے کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے ۔