کروڑوں کی ویکسین انتظامیہ کی سرپرستی میں نجی ہسپتالوں کو فروخت کرنے والا گروہ سرگرم ، 2افراد گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 14:25

کروڑوں کی ویکسین انتظامیہ کی سرپرستی میں نجی ہسپتالوں کو فروخت کرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):عالمی ادارہ صحت سے خریدی گئی کروڑوں روپوں کی ویکسین نجی ہسپتالوں کو فروخت کئیے جانے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ اس قبیح عمل کو انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ کاروئی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت سے خریدی جانے والی ویکسینز نجی ہسپتالوں کو فروخت کرنے والا مافیا سر گرم ہے ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طور پر بیچے جانے والی ویکسینز میں روٹا ریکس اور پینٹا نامی ویکسینز پنجاب میں پہلی بار متعارف کروائی گئی ہیں جنہیں پنجاب نے عالمی ادارہ صحت سے کروڑوں روپوں کے عوض خریدا ہے مگر ان ویکسینز کی نجی ہسپتالوں کو غیرقانونی فروخت جاری ہے ۔ویکسین چور مافیا منظم انداز میں انتظامیہ کی سرپرستی میں متحرک ہے جس کے بارے میں ایف آئی اے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بذریعہ خط مطلع کیا ۔اس سلسلے میں عامر شہزاد اور صابر نامی دو افراد کوگرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔