سینٹ اجلاس، پی آئی اے کے کیبن کریو کو 3.2 ملین روپے فلائنگ الائونس کی مد میں دیئے گئے، دو ماہ کے بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کر دیئے جائیں گے، شیخ آفتاب احمد

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:22

سینٹ اجلاس، پی آئی اے کے کیبن کریو کو 3.2 ملین روپے فلائنگ الائونس کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان بالا کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو کو جون 2017ء تک 3.2 ملین روپے فلائنگ الائونس کی مد میں دیئے گئے، دو ماہ کے بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے توجہ مبذول نوٹس میں کہا کہ پی آئی اے کیبن کریو کو گزشتہ چھ ماہ سے فلائنگ الائونس نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کیبن کریو شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ کیبن کریو کو جائز حقوق ملنے چاہئیں جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے کیبن کریو کو جون 2017ء تک 3.2 ملین فلائنگ الائونس دے دیا گیا ہے جبکہ دو ماہ کے بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مالی بحران اور جہازوں کی فروخت کے باعث یہ الائونس نہیں دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :