اسلام آباد ہائی کورٹ کا برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے کا حکم

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:20

اسلام آباد ہائی کورٹ کا برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف دائر درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔جمعہ کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ وہ برما کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے ،عدالت وفاقی حکومت کو حکم دے کہ برمی سفیر کو سفارتی عملے سمیت پاکستان سے بے دخل کیا جائے ،برما میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کو پاکستان واپس بلایا جائے ،وفاقی حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ برما کی وزیراعظم آنگ سان سوچی کو پاکستان کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ فار ڈیموکریسی واپس لے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو اس معاملے میں کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :