اسلام آباد ہائی کورٹ، میئر اسلام آباد کا بطور چئرمین سی ڈی اے تقرر کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے جواب جمع کرانے پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:20

اسلام آباد ہائی کورٹ، میئر اسلام آباد کا بطور چئرمین سی ڈی اے تقرر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کا بطور چئرمین سی ڈی اے تقرر کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے جواب جمع کرانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی تو مئیر شیخ انصر عزیز کی جانب سے طارق محمود جہانگیری عدالت میں پیش ہوئے اور شیخ انصر عزیز کی جانب سے جواب جمع کرایا ۔سماعت کے موقع پر دیگر تمام فریقین نے بھی جواب جمع کرا دیا۔عدالت نے تمام فریقین کی جانب سے جواب جمع کرانے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :