اسلام آباد ہائیکورٹ، عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دیے جانے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:20

اسلام آباد ہائیکورٹ، عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دیے جانے کے لئے دائر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دیے جانے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔جمعہ کو ایڈوکیٹ کلثوم خالق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جھوٹے الزامات لگا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے ۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف عدالتی کاروائی کی بجائے جھوٹے الزامات لگائے ہیں، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی کی سیٹ واپس لی جائے،دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکرقومی اسمبلی، اور عائشہ گلالئی کو فریق بنایا گیا ہے۔دوران سماعت فاضل جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :