آئی ایس پی آر کی جانب سے فاٹا کے علاقہ میران شاہ میں کرکٹ ایونٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں ،سینیٹر سحر کامران

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:20

آئی ایس پی آر کی جانب سے فاٹا کے علاقہ میران شاہ میں کرکٹ ایونٹ کا خیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فاٹا کے علاقہ میران شاہ میں کرکٹ ایونٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا سیکورٹی فورسز نے فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی ہی سرحد کے اندر مشکل ترین جنگ لڑی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے میران شاہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کرانا خوش آئندہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ فاٹا میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جس طرح دہشت گردوں کے قلعہ قمعہ کیا جبکہ دنیا کی مشکل ترین جنگ لڑی اور سب سے مشکل بات یہ کہ اپنی ہی سرحدوں کے اندر جنگ لڑ کے یہ ثابت کیا کہ دہشت گردوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ فاٹا کے بے گھر افراد کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہوں گی انہوں نے ملک کی خاطر اپنے گھروں کو چھوڑا اور پاکستان کی بقاء کی جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے۔ فاٹا کے علاقوں میں حکومت کارخانے قائم کرے جس سے وہاں کے لوگ ترقی کریں۔

متعلقہ عنوان :