ماڈل ٹائون کے واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لانی چاہئے، سینیٹر میر یوسف بادینی

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:22

ماڈل ٹائون کے واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لانی چاہئے، سینیٹر میر یوسف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ایوان بالا کے رکن سینیٹر میر یوسف بادینی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لانی چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بھارتی دہشت گردی جبکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے پاکستانی وفد کو اس حوالے سے مکمل ثبوت کے ساتھ عالمی برادری کو آگاہ کرنا چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کا واقعہ ظلم بربریت کی ایک داستان ہے جس میں بے گناہ لوگوں کو مارا گیا اس رپورٹ کو منظر عام پر لانا چاہئے تاکہ صحیح اور غلط کا فیصلہ ہو سکے۔