لاہور میں نعرہ تھا یا اللہ یا خدا ،دو گنجیاں توں سانوں بچا، نعیم بخاری

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:01

لاہور میں نعرہ تھا یا اللہ یا خدا ،دو گنجیاں توں سانوں بچا، نعیم بخاری
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22ستمبر2017ء ) :پی ٹی آئی کے اہم رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے اوپر برا وقت خود لے کر آئے ہیں ہم نے تھوڑی کہا تھا کہ لندن میں فلیٹ لو،ہم نے تھوڑی کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کرو۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے یہ حالات ان کی اپنی وجہ سے ہیں اس کو کس نے کہا تھا کہ گلف سٹیل مل میں پیسے بناؤ ،ہم نے تھوڑی کہا کہ چھوٹے بیٹے کو اربوں کی جائیداد اور کمپنیاں بنا کر دو ۔ خدا کی رسی لمبی ہوتی ہے لیکن انصاف ضرور کرتی ہے انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ لاہور میں ایک نعرہ مشہور تھا کہ ’ یا اللہ یا خدا ،دو گنجیاں توں سانوں بچا ‘ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :