محرم الحرام امن،اخوت و بھائی چارگی کا درس دیتا ہے،عطاء الرحمن

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:16

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے قائم مقام صوبائی صدر عطاء الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام امن،اخوت و بھائی چارگی کا درس دیتا ہے،مسلمان امام حسین ؓاور صحابہ کرام ؓکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں امن و امان وقت کی اہم ضرورت ہے اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے خطے کے تمام باشعور افردا کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں سے جاری امن و امان کی صورتحال کے ثمرات ترقی،خوشحالی،روزگار کے مواقع اور سیاحت کے فروغ کی صورت میں عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں،ماضی کے کشیدہ حالات نے علاقے کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

آج حریف پارٹیوں کے لوگ بھی موجودہ حکومت کے دور کی امن کو تسلیم کرتے ہیں موجودہ امن و امان کی تمام تر کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کو جاتاہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے جس خلوص کے ساتھ کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان سنگین مسائل سے دو چارتھا لیکن صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوشیشوں سے گلگت بلتستان کے مسائل میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :