شرم کرومشرف ،ْمتاثرہ خاندان پرالزام لگاتے ہو ،ْقاتل تم ہو ،ْآصفہ بھٹو

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:29

شرم کرومشرف ،ْمتاثرہ خاندان پرالزام لگاتے ہو ،ْقاتل تم ہو ،ْآصفہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق صدر آصف علی زر داری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ شرم کرو مشرف ، متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے ہو، قاتل تم ہو۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو کاسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام آصف زرداری پر لگانے کے رد عمل میں کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے ہوئے مشرف کو شرم آنی چاہیے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو قتل کا الزام آصف زرداری پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ قتل کا فائدہ صرف ایک شخص کو ہوا جس کا نام آصف زرداری ہے۔