برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:29

برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوٹل’’ریوران‘‘کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں ،ْ پی آئی اے عملہ خواتین اسٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کیلئے کمرے نہیں دے گی۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے طیارے سے بھاری مقدار میں ہیروئین بھی برآمد ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :