کسی جماعت کے رہنما کے خلاف سیاسی کیسز بنانا اچھا عمل نہیں ،ْ سینیٹر جاوید عباسی

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:29

کسی جماعت کے رہنما کے خلاف سیاسی کیسز بنانا اچھا عمل نہیں ،ْ سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے رہنما کے خلاف سیاسی کیسز بنانا اچھا عمل نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بہتر کارکردگی اور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اس کے ووٹ بنک میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کونسلر کا انتخاب لڑنا بھی آسان نہیں کیونکہ لوگ جماعت کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اور اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کے رہنما کے خلاف سیاسی کیسز بنانا اچھا عمل نہیں۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے 5 سالہ جمہوری اقتدار کے دوران بھی اس مقدمے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے سکی۔