فیصل آباد میں بس نے طالبعلم کچل دیا،مشتعل طلباء کا احتجاج،6بسوں کو آگ لگا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 13:18

فیصل آباد میں بس نے طالبعلم کچل دیا،مشتعل طلباء کا احتجاج،6بسوں کو ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):فیصل آباد میں سرگودھا روڈپر تیز رفتار بس نے ایک طالبعلم کچل ڈالا جس کے بعد اس کے ساتھی طالبعلموں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈپر تیز رفتار بس نے ایک طالبعلم کچل ڈالا۔طالبعلم کی ہلاکت کے بعد اسکے مشتعل ساتھیوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔احتجاج کے دوران طلباء پر تشدد کاروائیوں پر اتر آئے اور جلاؤ گیراؤ شروع کر دیا ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق مظاہرین ابھی تک 6بسوں کو نذر آتش کر چکے ہیں ۔جبکہ پولیس اس ساری صورتحال کو قابو میں لانے سے قاصر ہے۔