وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست دائر

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:21

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹان کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اب عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹائون میں اہم کردار ہے اور وہ اس سانحہ کے ملزم ہیں۔

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمے کے فیصلے تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔