ڈیلر کو گاہک کی جانب سے گاڑی خریدنے کے لیے لائے جانے والی رقم کو گننے میں 12گھنٹے لگ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 13:08

ڈیلر کو گاہک کی جانب سے گاڑی خریدنے کے لیے لائے جانے والی رقم کو گننے ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):چین میں ایک شخص گاڑی خریدنے کے لیے چینی کرنسی ین کے 4,80,000سکوں سے بھرے چار بیگ لے آیا ۔گاڑی کے ڈیلر کو رقم گننے میں 12گھنٹے لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چین میں پیش آیا ۔کہتے ہیں کہ قطرہ قطرہ اکٹھا کر کے سمندر بنتا ہے مگر ایک چینی باشندے نے تو اس محاورے کو عملی شکل دے دی ۔

(جاری ہے)

چین میں ایک شخص نے روزانہ کی بنیاد پر چند سکے جمع کر کر کے آخر کار اتنی رقم اکٹھا کر لی کہ وہ اپنی من چاہی گاڑی خرید سکے ۔

مگر مطلوبہ رقم اکٹھی کر کے اس کے لیے تو آسانی پیدا ہوگئی مگر گاڑی کا ڈیلر اس وقت مشکل میں پڑ گیا جب مذکورہ شخص مقامی کرنسی کے4,80,000 سکوں کے بھرے چار بیگ لے کر اس کے پاس پہنچ گیا ۔یہ اس گاڑی کی قیمت تھی جو وہ خریدنا چاہ رہا تھا ۔ڈیلر اور اسکی ٹیم کو یہ رقم گننے میں پورے 12گھنٹے لگ گئے تب جا کر انہیں معلوم ہوا کہ مطلوبہ رقم پوری ہے ۔اس کے بعد وہ ساری رقم رکھ کر گاڑی اس شخص کے حوالے کر دی ۔
ڈیلر کو گاہک کی جانب سے گاڑی خریدنے کے لیے لائے جانے والی رقم کو گننے ..