پاکستان کی بیلٹ و روڈ منصوبے کے فروغ کی بھرپور حمایت قابل تعریف ہے ، نائب وزیر اعظم چین

چین پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر کی حمایت جاری رکھے گا میڈیا بیلٹ و روڈ منصوبے کے فلسفے پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، میڈیا فورم کے شرکاء سے خطاب بیلٹ وروڈ منصوبہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اوراس کا روشن امکان ہے ، غیرملکی مندوبین کا اظہار خیال

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:02

پاکستان کی بیلٹ و روڈ منصوبے کے فروغ کی بھرپور حمایت قابل تعریف ہے ، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گائولی نے کہا کہ چین بیلٹ و روڈ منصوبے (بی آر آئی )کے فریم ورک کے تحت پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ، 126ممالک کے میڈیا افراد جو چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے زیر اہتمام 2017میڈیا تعاون فورم میں شرکت کیلئے آئے ہیں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ،چین ۔

پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے ذریعے بی آر آئی کی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے،انہوںنے سی پیک کے تحت عملدرآمد کئے جانیوالے توانائی کے منصوبوں کے علاوہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کا بھی حوالہ دیا ،بیلٹ و روڈ فلاسفی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر غربت اور سماجی و اقتصادی تفاوت پر قابو پانے کیلئے ایک چینی حل ہے، چین نے مشترکہ تقدیر کی پالیسی کے ذریعے پوری بنی نوع انسانیت کے نصب العین کی خدمت کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے افعال کو عملی شکل دینے کا عزم کررکھا ہے تا کہ بی آر آئی کے ممالک دنیا بھر میں مساوی صورتحال کے ذریعے اپنے ثمرات حاصل کر سکیں ۔صحیح تناظر میں بی آرآئی فلسفے پر عملدرآمد میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اس کی روح اور جذبے کو فروغ دینے میں پل کاکام دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر تبادلوں کے ذریعے تجربے اور معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے سے مختلف تہذیبوں کے ذریعے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں زبردست تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، ان کی رائے ہے کہ بیلٹ و روڈ منصوبہ منفرد تصور ہے جس کے لئے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تفصیلی صلاح مشورہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بی آر آئی فلسفے جو اس کرہ ارضی کیلئے امن ، خوشحالی ، کھلے پن اور تعاون کی راہ ہموار کرسکتا ہے کو سمجھنے میں تعاون اور حمایت کرنے پر میڈیا کے اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا بیلٹ و روڈ منصوبے کو سمجھنے میں عوام کی مدد کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین بیلٹ و روڈ منصوبے کی دانش وارانہ حمایت کر کے رائے عامہ کو مستحکم کرنے اور تعاون کرنے کیلئے میڈیا کے اداروں اور تھنک ٹینکس کا خیرمقدم کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں اس منصوبے کے سود مند نتائج برآمد ہوئے ہیں ،انہوں نے بیلٹ و روڈ کی امن ، خوشحالی ، کھلے پن ، ایجادات اور تہذیب کی راہ کی مشترکہ تعمیر کیلئے اتفاق رائے اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت پرزور دیا تا کہ بیلٹ و روڈ ممالک اور ان کی عوام استفادہ کر سکے۔

انہوں نے کہاکہ بیلٹ و روڈ کو مختلف تہذیبوں کو ملانے والی سڑک میں تبدیل کرنے کیلئے مختلف سطحوں پر عوامی تبادلوں میں اضافے کیلئے مزید پلیٹ فارم قائم کئے جانے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو چین کے تجویز کردہ اس منصوبے میں زیادہ پیشرفت کے حصول کیلئے امن و تعاون ، کھلے پن اورمشمولیت ، باہمی علم اور باہمی مفاد کے شاہراہ ریشم جذبے کو آگے بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے چین کی کھلے پن کی پالیسیوں فروغ پذیر اصلاحات ،معیشت کی تشکیل نو ، غربت مٹائو اور دیگر مقاصد اور چین کے اہداف جنہیں آئندہ برسوں میں پورا کیا جائے گا کا بھی ذکر کیا ۔بیرونی وفود نے کہاکہ بیلٹ و روڈ منصوبہ تمام فریقین کے مفاد میں ہے اور اس کا روشن امکان ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا کے ادارے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس ماحول پیدا کرنے کیلئے تبادلوں اور تعاون کو مستحکم کرنے پر آمادہ ہیں ، پاکستان کے نمائندے مسعود ملک نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلٹ و روڈ منصوبے کا تصور شاندار ہے جس سے اس کی تکمیل کے بعد سست معیشتوں میں بالخصوص انقلاب برپا کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ سماجی میڈیا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) اور بیلٹ و روڈ منصوبے (بی آر آئی ) کے اغراض و مقاصد اور کامیابیوں کی تشہیر میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :