ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نویدحیات خان نے ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ کیا ، آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 12:49

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):ڈایئر یکٹر جنرل رینجرز پنجابمیجر جنرل اظہر نویدحیات خان نے ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ کیا اور ورکنگ باونڈری پر جوانوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان بھارت کی اشتعال انگیزی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ورکنگ باونڈری پر پہنچ گئے جہاں آپ نے ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ کیا ۔

ڈی جی رینجرز نے ورکنگ اونڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کی ۔ڈی جی رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کو سراہا اور متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارت نے ہرپال اور چاردہ سیکٹر میں شدید اشتعال انگیزی کی ۔ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6افراد شہید جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔