تانیہ قتل کیس ،سیہون کے مزید چار افراد گرفتار

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:54

تانیہ قتل کیس ،سیہون کے مزید چار افراد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) تانیہ قتل کیس میںسہولت کاری کے الزام میں سیہون کے مزید چار رہائشی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق تانیہ قتل کیس کے گرفتار ملزم خان نوحانی کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے مٹیاری میں کارروائی کی گئی جس کے دوران سیہون سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہاکہ گرفتار افراد میں نظیر سولنگی، ندیم شیخ، باقر شیخ اور نادر نوحانی شامل ہیں جو گرفتار ملزمان خان نوحانی اور مولا بخش نوحانی کے سہولت کار ہیں۔

دوسری جانب تانیہ کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پٹھان نے مقتولہ کے ورثا کو سیکیورٹی فراہم کر کے کل کراچی طلب کرلیا ہے۔ مقتولہ کے لواحقین جے آئی ٹی کو تانیہ قتل سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :