سانحہ ماڈل ٹان، ورثا نے رپورٹ کے حصول کیلئے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:54

سانحہ ماڈل ٹان، ورثا نے رپورٹ کے حصول کیلئے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ عام کرنے کے حکم کے بعد ورثا نے رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹان میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثا کی بڑی تعداد پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے پہنچ کر دھرنا دے دیا، ورثا میں خواتین، بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹان پر ہائیکورٹ کے حکم کے بعد رپورٹ دی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سول سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سمیت کوئی موجود نہیں تھا تاہم ورثا نے اپنی درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کے اسٹاف کو دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا رپورٹ آنے پر وزیراعلی اور رانا ثنااللہ کا کردار سامنے آئے گا، حکم امتناع جاری نہ ہونے تک کاپی دینے کے پابند ہے، اگر کاپی جاری نہ کی گئی توتوہین عدالت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :