وزیر خارجہ خواجہ آصف کی سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات،

گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:54

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات،
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصفنے سارک وزارتی کونسل اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کر کے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک کے وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے میری ملاقات غیر رسمی تھی جس میں سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :