وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں سے ملاقات

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:52

وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں سے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور دنیا میں امن و سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کے مقاصد کو فروغ دینے میں ان کے کردار اور کام پر ان کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں پاکستان کی اقتصادی ترقی، ملک میں سلامتی کی بہتر ہوتی صورتحال اور جمہوریت کے استحکام سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی نژاد حکام کی طرف سے پوچھے گئے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے ملاقات کا موقع دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس ملاقات کے اہتمام پر اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں بتایا کہ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشتگردی آپریشن کیا اور دہشتگردوں کو ان کی پناہ گاہوں سے ختم کرنے کیلئے سینکڑوں، ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے بھی خارجہ پالیسی کے اہم امور پر انہیں آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :