پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ریلیف کیمپس میں لوگوںکو ضروری سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر مذمتی بیان

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:48

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ریلیف کیمپس میں لوگوںکو ضروری سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نیبھارتی فائرنگ سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں لوگوں کو ضروری سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔