کر م ایجنسی میں 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:37

کر م ایجنسی میں 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی حکومت کر م ایجنسی میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر 50 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب 70 سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی جائیں گی،اسی طرح ایجنسی کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی16 سکیموں اور35کلومیٹر طویل شاہراؤں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔