وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6 ارب 12 کروڑروپے جاری کردیئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:37

وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائیر ایجوکیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 6 ارب 12 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈ جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 35 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردی اعدادو شمار کے مطابق حکومت نی بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے 5کروڑ ‘ یونیورسٹی آف کراچی میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 5کروڑ ‘ یونیورسٹی فیصل آباد کے نئے کیمپس کے ڈویلپمنٹ کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ ‘ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کے لئے 12کروڑ ‘ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے 15کروڑ ‘ دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے لئے 20 کروڑ ‘ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور یونیورسٹیوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 38 کروڑ ‘ پی ایچ ڈی سکالر شپ کے لئے 20کروڑ روپے سمیت متخلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔