وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات‘

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں، عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال روسی وزیر خارجہ کی خواجہ محمد آصف کو دورہ روس کی دعوت

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:28

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات‘
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر روس کی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی‘ملاقات میںدونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ روسی وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی کہ بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت ‘ سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔روسی وزیر خارجہ نے دوطرفہ مشاورت ‘ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے لئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو دورہ روس کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :