بیلٹ اور روڈ منصوبہ مشترکہ ترقی کا عکاس،

ممالک کے مابین تعاون کا بہترین ماڈل اور خوشحالی اور ترقی کی جانب ایک ٹھوس راستہ ہے، پاکستان کی معیشت میں گزشتہ چار سالوں کے دوران شاندار بہتری آئی، سی پیک اقتصادی ترقی کیلئے مزید اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:28

بیلٹ اور روڈ منصوبہ مشترکہ ترقی کا عکاس،
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ چینی صدرکے بیلٹ اور روڈ کے منصوبے سے مشترکہ ترقی کی عکاسی ہوتی ہے اور یہ ممالک کے مابین تعاون کا ایک بہترین ماڈل اور خوشحالی اور ترقی کی جانب ایک ٹھوس راستہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی رہنمائوں کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران شاندار بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اقتصادی ترقی کیلئے مزید اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری، توانائی اور ٹرانسپورٹیشن سے لے کر کئی دوسرے شعبوں تک پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 207 ملین کی نوجوانوں پر مشتمل آبادی کے ساتھ پراعتماد ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی آمدن، کھپت اور پیداوار کو بروئے کار لاتے ہوئے اقتصادی حکمت عملی کے ذریعے خوشحالی کی جانب بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اہداف کے حصول کیلئے اپنے ملک کے اندر اور اپنی سرحدوں کے ارد گرد سلامتی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ریاستوں کے ساتھ برابری اور خود مختاری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہم دوستی اور تعاون کی تمام پیشکشوں پر مثبت طور پر آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :