غربت، بیماریوں، ماحولیاتی تبدیلیوں، ایٹمی پھیلائو، دہشت گردی اور جبری بیدخلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:28

غربت، بیماریوں، ماحولیاتی تبدیلیوں، ایٹمی پھیلائو، دہشت گردی اور ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ غربت، بیماریوں، ماحولیاتی تبدیلیوں، ایٹمی پھیلائو، دہشت گردی اور جبری بیدخلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے امن، سلامتی، ترقی اور انتظام میں اقوام متحدہ کی اہلیت کو تقویت دینے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان اصلاحات کیلئے بھی پرعزم ہیں جن کے ذریعے سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندگی کا حامل، جمہوری اور جوابدہ بنایا جا سکے ناکہ یہ محض طاقتور ممالک کا کلب بن کر نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :