Live Updates

پی ٹی آئی کے حیدر آباد جلسے میں جانے کی سزا

مقامی وڈیرے نے پی ٹی آئی کی حمایت پر مقامی خاندان کا جینا دو بھر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 11:59

پی ٹی آئی کے حیدر آباد جلسے میں جانے کی سزا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء) : پی ٹی آئی کے حیدر آباد کے جلسے میں شرکت کرنا حیدر آباد کے ایک مقامی خاندان کو بھاری پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وڈیرے کے زیر عتاب خاندان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے جلسے میں جانا جاگیردار کو نہیں بھایا اس لیے اس نے ہمیں گھر خالی کرنے اور علاقہ چھوڑ کر چلے جانا کا کہہ دیا ہے۔

گھر خالی نہیں کرنا تو اپنے گھر پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگاؤ۔ خاتون نے کہا کہ ہم پی پی پی کا جھنڈا کیوں لگائیں؟ ہماری مرضی ہم جسے بھی ووٹ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جاگیردار تالا توڑ کر میرے گھر میں داخل ہوا اور جاتے ہوئے مجھے دھمکیاں دیں اور اپنا تالا لگا دیا۔ وہ پستول کے زور پر ہم سے ووٹ ڈلوانا چاہتا ہے اور مشتاق کلہوڑو نامی اس جاگیردار نے میرے بھائی کو بھی قتل کے جھُوٹے کیس میں اندر کروایا ہوا ہے۔

میرا بھائی دو سال قبل آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے جیتا جو اس کو برداشت نہیں ہوا اور اب میرا شوہر پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ہم سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ علیم بھائی یہاں کیوں آئے ہیں؟ خاتون نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔ خاتون کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :