نواز شریف اسحاق ڈار پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں ، خاندان میں دراڑیں پڑ چکی ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عامر متین نے کہا کہ شریف خاندان کے اندر دراڑیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ کیونکہ جب آپ کامیاب ہوتے ہیں تو سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن جب برا وقت آتا ہے تو کوئی ساتھ نہیں دیتا ۔ شریف خاندان کے پاس تیس سال پاور تھی تو سب اکٹھے تھے لیکن اب جب اب برا وقت آیا ہے تو سب الگ ہو رہے ہیں۔

سنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس مرتبہ وکلا بھی اپنے ساتھ لندن لے کرجانا ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی تو ان کے خلاف حدیبیہ کا کیس کھُلنا ہے اور نیب ریفرنسز بھی باقی ہیں۔جب دباؤ بڑھا تھا تو اسحاق ڈار نے اپنا اعترافی بیان لکھ دیا تھا ۔ اور کہہ دیا تھا کہ میں اکیلا یہ دباﺅ نہیں لے سکوں گا ۔ اسی لیے جب اسحاق ڈارکی پاور کم کی گئی تھی تو نواز شریف ہی کی مرضی سے کی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن میں پارٹی کے اندر بھی اور شریف خاندان کے اندر بھی دراڑ پڑ چکی ہے۔ نواز شریف اب اسحاق ڈار پر بھی اعتبار نہیں کرتے، ان کی جگہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں، جبکہ بات تو یہ ہے کہ وہ تو ایک بزنس مین ہے تو اس پر کیوں اتنی کرم نوازی ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: