بلوچ سردار خیر بخش مری کے صاحبزادے گزین مری کوئٹہ ائر پورٹ سے گرفتار ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 11:42

بلوچ سردار خیر بخش مری کے صاحبزادے گزین مری کوئٹہ ائر پورٹ سے گرفتار ..
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ): بلوچستان کے معروف سردار خیر بخش مری کے بیٹے صاحبزادہ گزین مری کو متحدہ عرب امارات سے واپسی پر کوئٹہ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچ قبائل کے معروف سردار اور وڈیرے خیر بخش مری کے بیٹے صاحبزادہ گزین مری کو متحدہ عرب امارات سے واپسی پر کوئٹہ ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزین مری کوکوئٹہ ہائیکورٹ کے جسٹس نواز مری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔جسٹس نواز مری کو 7جنوری 2000کو قتل کیا گیا تھا ۔اس کے بعد نوابزادہ گزین مری ملک سے فرار ہو گئے تھے اور خود ساختہ جلا وطنی اختیار کئیے ہوئے تھے ۔اس سلسلے میں وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزین مری کی واپسی کسی ڈیل کے تحت نہیں ہوئی تھی ۔گزین مری کو عدالت میں پیش کر کے انکا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔