ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 11:41

ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء) : ورکنگ باؤنڈری پر بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی جاری رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فائرنگ کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عالمی یوم امن کے دن بھی بھارت کی ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر جارحیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 26 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستانی رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔