وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت

سارک کے اصولوں اور اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کے مکمل عزم کا اعادہ کیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 11:40

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس کی میزبانی و صدارت نیپال کے وزیرخارجہ نے کی‘ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سارک کے اصولوں اور اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں علاقائی ارتباط کے ذریعے جنوبی ایشیاء کے خطے میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے میں سارک کے استعداد کار پر روشنی ڈالی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی چیلنجوں بالخصوص خطے کی علاقائی ترقی کے تقاضوں کے لئے سارک کو ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم کے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے تنظیم کی مکمل استعداد کار کو بروکار لانے کے لئے تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :