Live Updates

شہباز شریف نے نواز شریف سے سیاست الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 10:58

شہباز شریف نے نواز شریف سے سیاست الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نواز شریف کو کہہ دیا ہے کہ آپ کی فوج اور عدلیہ کے خلاف جو مہم ہے میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

اگر آپ نے اور آپ کی بیٹی سمیت آپ کے پورے طبقے نے فوج اور عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کرنی ہے اورتصادم کرنا ہے، فوج کے خلاف حملے کرنے ہیں تو مجھے معافی دے دیں میری اور آپ کی سیاست الگ الگ ہے ۔

میں اس معاملے میں ہرگز آپ کا ساتھ نہیں دوں گا۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ لوگ جتنا چاہتے ہیں بھاگ جائیں۔ یہ ایک دن سب کے سب پکڑے جائیں گے کیونکہ یہ سب چور ہیں اور میں تو کہتا ہوں کہ لعنت ہے ایسے تمام چوروں پر ۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات