پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ نوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 10:49

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء) : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے بھارتی فلم رئیس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنا لوہا منوایا اور کنگ خان کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا گذشتہ روز سے ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ وجہ ان کی بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے کی تصاویر ہیں جنہوں نے میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل محض اس ب ات کو افواہ سمجھا جا رہا تھا لیکن تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کے مداح بھی حیران ہو کر رہ گئے ہیں، تصویر میں ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے سگریٹ نوشی کرنے کے علاوہ ماہرہ خان کی کمر پر ایک نشان بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کئی سوالات کھڑے کر رہی ہیں لیکن ماہرہ خان یا رنبیر کپور کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ماہرہ خان رنبیر کپور کے ساتھ بحث کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے بعد بھی سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے رشتے سے متعلق کئی سوالات اُٹھائےتھے۔

متعلقہ عنوان :