وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ فلسطین، کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 08:10

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسئلہ فلسطین، کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا تفصیل سے ذکر کیا اور دنیا کو آگاہ کیا کہ بھارت کشمیر میں نہتے عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں رہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کی وجوہات کوختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔