مقدس ایام میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمنٹیں گے،ڈی پی او

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمنٹیں گے جس میں علماء کرام سمیت تمام مکاتب فکر کے حلقوں کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سٹی میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقامی تمام مسالک کے علماء کرام، تاجرو صحافتی تنظیموں کے نمائندوںشعیہ عمائدین بھی موجود تھے ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس ماہ شروع ہے جس میں امن و امان قائم رکھنا کے لیے کردار ادا کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے یہ شہر سب کا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہری پورکے علماء کرام اور شہریوں کا انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے ۔

آج ضلع کومنشیات کی لعنت سے پچانوے فیصد پاک کردیا ہے جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم جاری ہے جس کے دوران ساڑھے تین سو خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :