موضع کوٹھہ پل کی تعمیر کے لیی45 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی،پل تعمیر سے آبادی اورقبرستان کیلئے راستہ مل جائے گا،اکبر ایوب

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:20

․ ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ کے مشیربرائے مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہموضع کوٹھہ پل کی تعمیر کے لیی45 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے ۔پل کی تعمیر سے منتشرہ آبادی اور قبرستان کو راستہ مل جائے گا ۔وہ پل کی گزشتہ روز ویلج ناظم کوٹھہ چھپڑا بابر خان کونسلر خانزادہ خان کونسلر خواج خان اور سماجی شخصیت خالد خان اور مسعود خان ترین افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں علاقہ بھر کی عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر مواصلات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقہ بھر میں ترقیاتی کاموں میں سڑکوں پلوں پختہ گلیوں کے جال بچھا دئیے ہیں جس سے ذرائع آمد و رفت میں لوگوں کو سہولیات میسر آئی ہیں اور پسماندہ علاقوں میں ترقی کا عمل شروع ہوا ہے۔ اکبر ایوب خان ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ناظم کوٹھہ چھپڑا ان کے کونسلروں اور سماجی شخصیت کی خدمت کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے پل کی تعمیر کے لیے پینتالیس لاکھ کی گرانٹ جاری کرتے ہوئے اس کی تعمیر کا افتتاح کر کے کام شروع کروا دیا