حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بھائی چارے ،اخوت ،رواداری ،تحمل اوربردباری کی فضاقائم کرکے مثالی امن وامان قائم کریں تاکہ ہمارے دشمنوں کے مذموم عزائم کی تکمیل نہ ہوسکے،دربارعالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرمحمدنقیب الرحمٰن کا خصوصی کمیٹی سے خطاب

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) دربارعالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرمحمدنقیب الرحمن نے کہاہے کہ عالمی اورملکی سطح پرمحرم الحرام کے موقع پر حضرت امام حسین ؓ کی اس عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم بھائی چارے ،اخوت ،رواداری ،تحمل اوربردباری کی فضاقائم کرکے مثالی امن وامان قائم کریں تاکہ ہمارے دشمنوں کے مذموم عزائم کی تکمیل نہ ہوسکے۔

ایک بارپھریہ ثابت کرناہوگاکہ راولپنڈی شہرحساس ہونے کے باوجود پرامن اورکسی بھی تفرقہ بازی سے پاک شہرہے جہاں کے تمام مکاتب فکرکے لوگ دشمن کامقابلہ کرنے کیلئے یکجان ہیں اورحکومت اوراپنی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے دربارعالیہ عیدگاہ شریف میں محرم الحرام کی آمدکے سلسلے میں حسب سابق محرم کے جلوسوں اورمجالس کے انعقادکے موقع پرسیکیورٹی انتظامات اورامن امان کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمیں کمشنرراولپنڈی طلعت محمودگوندل ،سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدعباسی،میئرراولپنڈی سردارمحمدنسیم خان، ایم این اے ملک ابراراحمد،چیئر مین واساضیااللہ شاہ ،سی ٹی اویوسف شاہد ،سمیت راولپنڈی کے تمام مکاتب فکرکے علماء کرام ،تاجررہنمائوں سمیت شہرکے نمائندہ زعماء نے شرکت کی اوراجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن امان کے قیام اورسیکیورٹی انتظامات کوبہتربنانے کے سلسلے میں اپنی تجاویزپیش کیں ڈویژنل خطیب حافظ محمداقبال نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرراولپنڈی طلعت محمودگوندل نے کہاکہ ہرموقع پرپیرمحمدنقیب الرحمن اورعیدگاہ شریف سے امن کاپیغام اوردرس دیاجاتا ہے اورمحرم الحرام اورعیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرپیرمحمدنقیب الرحمن نے اپنامثبت کرداراداکرکے مسلمانوں میں اتحاد،بھائی چارے ،اخوت ،صلح اورامن کو فروغ دیاہم ان کے مشکورہیں کہ ضلعی انتظامیہ اوردینی حلقوں کی بلاامتیازکی خدمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات اورعیدگاہ میں ہونے والی اس میٹنگ کی تجاویزکی روشنی میں راولپنڈی میں امن وامان کے قیام اورعزاء داروں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ،سی پی اوراولپنڈی اسراراحمدنے بھی پیرمحمدنقیب الرحمن کی جانب سے اجلاس بلانے کی تعریف کی اورکہاکہ ان کی ہراہم موقع پران کی کاوشوں سے راولپنڈی میں امن وامان کے قیام اورہم آہنگی پیداکرنے میں مددملتی ہے،ملک ابراراحمدخان نے پیرنقیب الرحمن کے اقدام کی تعریف کی اورکہاکہ ان جیساکرداراداکیاجائے توملک امن کاگہوارہ بن جائے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ہمیں الرٹ ہوناپڑے گا خصوصاًپولیس کی نئی یونیفارم کی آڑمیں دشمن کواپنے عزائم پورے کرنے کاموقع مل سکتاہے اس جانب توجہ دیناہوگی سردارنسیم نے کہاکہ عیدگاہ سے ہمیشہ امن ،محبت اور پیارکادرس ملاہے میونسپل کارپوریشن کاعملہ محرم الحرام کے دوران اورضلعی انتظامیہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہاکہ شہرمیں صفائی کانظام ،سٹریٹ لائیٹس ،سڑکوں کاپیچ ورک ،پانی کی فراہمی کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے پورے کئے جائیں گے ضیاء اللہ شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہری اورضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران اپناکرداراداکرے گی اجلاس سے سیدچراغ الدین شاہ ،سیداظہاربخاری، ملت جعفریہ کے رہنماء علامہ عارف واحدی ،سیدزاہدکاظمی، راحت کاظمی ،شوکت جعفری ،شیخ خورشیداعظم ،شیخ ندیم ،حکیم محمودسہارنپوری ،جاویدعلی شاہ ، شیخ ناصرعلی ،چوہدری خورشیدانور،شبیراحمدمغل شیخ محمدسلیم ،تاجررہنمائوں شرجیل میر،ملک شاہد غفورپراچہ ،اوردیگرعلماء کرام نے بھی خطا ب کیااوراپنی طرف سے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اورسیکورٹی کے حوالے سے تجاویزدیں جن پرضلعی انتظامیہ نے عمل کرنے کی یقین دہانی اجلاس میں آئیسکو،واسا،البیراک ،محکمہ تعلیم ،محکمہ صحت اوردیگروفاقی اورصوبائی اداروں کے حکام نے شرکت کی اس موقع پرسلمان رضوی نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کی دعاکی گئی خصوصاً برماکے مسلمانوں کے لئے بھی دعاکی گئی۔