محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،محرم کے دوران فرقہ ورانہ و اشتعال انگیزتقاریرسمیت لائوڈ اسپیکر پر مکمل پابندی عائد ہوگی،علماء کرام مذہبی رواداری و اسلامی بھائی چارئے کے فروغ دے کر عوام میں شعور بیدار کریں،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن خان موسیٰ خیل

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:10

کوئٹہ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،محرم کے دوران فرقہ ورانہ و اشتعال انگیزتقاریرسمیت لائوڈ اسپیکر پر مکمل پابندی عائد ہوگی،علماء کرام مذہبی رواداری و اسلامی بھائی چارئے کے فروغ دئے کر عوام میں شعور بیدار کریں،محرم میں سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا،روٹس کو مکمل سیل کرنے کے علاوہ گزرگاہوں اور عمارتوں کے کوائف اکھٹے کیئے جارہے ہیںمحرم میں300اہلکاروں سمیت06پلاٹون ایف سی،02پلاٹون بی سی اہلکاروں کے علاوہ انسداد دہشت گردی فورس کو بھی تعینات کیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،سپرٹنڈنٹ آف پولیس عطاء الرحمن ترین،ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری،میونسپل وائس چیئرمین حاجی محمد حیات رند،سابق میونسپل چیئرمین حاجی محمد دائود رند،امن کمیٹی کے رکن و سابق تحصیل ناظم میر اصغر مری ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،ایس ایچ او سٹی تھانہ شوکت علی ڈومکی،انجمن تاجران کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی،وائس چیئرمین میر امدادباروزئی،جماعت اہلسنت کے مفتی غلام مصطفی قادری،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،مولانا یحییٰ مرغزانی ،فقہ جعفریہ کے رہنماء افتخار نقوی و دیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن خان موسی خیل نے کہا کہ علماء کرام کو چاہیے کہ وہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دیں اور اس ضمن میں عوام میں شعور بھی بیدار کریں تاکہ معاشرئے میں امن کی فضاء کو قائم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :