آج نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہمیں اس عزم کااعادہ کرناچاہیے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت،سا لمیت اورترقی کیلئے اپنے اپنے حصے کاکردارنہایت دیانتداری اورخلوص نیت سے اداکریں گے اوراللہ کی نصرت کے حصول کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرارہیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر ملک وقوم کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ آج نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہمیں اس عزم کااعادہ کرناچاہیے کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت،سا لمیت اورترقی کیلئے اپنے اپنے حصے کاکردارنہایت دیانتداری اورخلوص نیت سے اداکریں گے،اوراللہ کی نصرت کے حصول کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرارہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے اسلامی سال کاآغازمحرم الحرام سے ہوتاہے جوتمام مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس اورمحترم مہینہ ہے جس کااحترام سب پرلازم ہے بالخصوص فرقہ ورانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کیلئے علماء کرام اورہرطبقہ فکر کے لوگوں کو اپناکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ دشمن ہمارے درمیان تفرقہ پیداکرکے نفرتوں کی دیوار کھڑی کرنے کی مذموم سازش کررہاہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھتے ہوئے دشمن کے ان ناپاک عزائم کو ناکام بناناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام کی سربلندی اورتحفظ کیلئے حضرت امام حسینؓ اور رفقاء کی عظیم قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں بھی اپنے دین اسلام کی سربلندی اوراپنے ملک کی حفاظت کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہناچاہیے ،وزیراعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک اچھا مسلمان اورسچا پاکستانی بننے کی توفیق عطافرمائے اورپاکستان کوہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔

متعلقہ عنوان :