سوئس حکومت کوپاکستان کی حاکمیت اوربلوچستان کی سالمیت کے خلاف منظم سازش پربلوچستان کے غیورعوام کے تحفظات سے باضابطہ آگاہ کیاجائے ،بلوچستان اسمبلی میں قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بلوچستان اسمبلی نے متفقہ قرارداد میں سوئزر لینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سوئس حکومت کوپاکستان کی حاکمیت اوربلوچستان کی سالمیت کے خلاف منظم سازش پربلوچستان کے غیورعوام کے تحفظات سے باضابطہ آگاہ کیاجائے ۔قرارداد کومتفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا۔

قرارداد رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے پیش کی قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاکہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف عالمی سازشوں کوبے نقاب کرکے پاکستان اوربلوچستان مخالف منفی عناصر کی سرکوبی کیلئے عملی قدم اٹھائے جائیں۔ قررداد پربحث کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی ،اراکین اسمبلی پرنس احمد علی ،میرعبدالقدوس بزنجوودیگر نے کہاکہ ارکان نے کہاکہ بیرونی عناصر غیرملکی ایجنٹوں خاص طورپرراء کے ایماپر معصوم بلوچستان کے عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

ارکان نے کہاکہ بلوچستان کی آزادی کیلئے بات کرنے والوں کوچاہیئے کہ بیرون ملک میں سیاست کرنے کے بجائے اپنے نظریات کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں بلوچستان کے عوام باشعور ہیں ہم پاکستانی ہیں اورہمارے آبااجداد نے پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ خان داؤد سلیمان خان یورپ میں پاکستان مخالف سیاست میں مصروف ہیں پاکستان کے آئین میں خان قلات کے عہدے کی کوئی حیثیت نہیں اگروہ واقعی بلوچ قوم کادرد رکھتے ہیں توبلوچستان آئیں اوراپنے لوگوں کی خدمت کریں ۔

سردارعبدالرحمان کھتیران نے کہاکہ بلوچستان کے حقیقی نمائندے ووٹ کے ذریعے منتخب اسمبلی میں ہیں بلوچ قوم پاکستان مخالف حیر بیارمری ،براہمد اغ بگٹی اوردوسرے عناصر کی سیاست کومسترد کرچکے ہیں پرنس احمد علی نے مزید کہاکہ بلوچستان 1947 ء میں آزاد ہواہے ہمیں مزید کسی آزادی کی ضرورت نہیں ۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا

متعلقہ عنوان :