لائیوسٹریم اکاؤنٹ بنا کر کوڑا چننے والی چینی عورت سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی
امین اکبر جمعرات 21 ستمبر 2017 23:45
1987 میں وفات پانے والے امریکی فلمساز اینڈی وارہول نے کہا تھا کہ مستقبل میں ہر کسی کو دنیا بھر میں مشہور ہونے میں 15 منٹ لگیں گے۔ یہ مستقبل اب سوشل میڈیا کی صورت میں آ چکا ہے۔ اب ہر کوئی مشہور ہوسکتا ہے چاہے وہ کوڑا چننے والی عورت ٹاؤ یوکیو ہی کیوں نہ ہو۔ٹاؤ یوکیو ایک ادھیڑ عمر کی عورت ہے جو چین کے صوبہ جیلن کے شہر سونگیوان میں کوڑا چنتی ہیں۔
تین ماہ پہلے انہوں نے سوچا کہ اپنے فالتو وقت میں انہیں کچھ اور بھی کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
یہی سوچ کر انہوں نے لائیو سٹریم اکاؤنٹ بنایا اور گھر میں ہی لوگوں سے آن لائن جڑنے کا بندوبست کر لیا۔
ٹاؤ اپنے گھر سے بھی لوگوں سے اپنے کام اور زندگی کے حوالے بات چیت کرتی ہیں اور فضول نظر آنے والی چیزوں کے بارے میں لوگوں کو مفید مشورے دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاؤ کوڑا چنتے ہوئے بھی سمارٹ فون سے لائیو سٹریم کرکے لوگوں سے بات چیت کرتی رہتی ہے۔
ٹاؤ کے دیکھنے والوں کی تعداد شروع میں کم تھی لیکن اب اسے دیکھنے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.