ادارہ شماریات نےسندھ کی ٹیکنیکل ٹیم کوکل اسلام آبادبلالیا۔

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:23

ادارہ شماریات نےسندھ کی ٹیکنیکل ٹیم کوکل اسلام آبادبلالیا۔
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-21 ستمبر-2017ء) ادارہ شماریات نےسندھ کی ٹیکنیکل ٹیم کوکل اسلام آبادبلالیا ہے۔ رجمان ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کی ٹیکنیکل ٹیم کو مردم شماری پر ہونے والے تحفظات دور کرنے کے لیے بلایا گیا ہے ادارہ شماریات کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہے کہ ادارہ شماریات سندھ کے تحفظات سڑکوں کے بجائےمل بیٹھ کرحل کرنےکی کوشش کررہاہے تاہم اسی سلسلے میں ٹیم کو اسلام آباد بلایاگیاہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کو بتایا جائے گا کیسےکراچی،لاہورسمیت دیگرعلاقوں میں مردم شماری کی اور اگلےمرحلےمیں خیبرپختونخواکی ٹیکنیکل ٹیم کوبریفنگ کیلیے بلایاجائے گا ۔