قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد پر عمل پیرا ہونا ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
پاکستان واحد اسلامی مملکت اور جوہری طاقت ہے جو دین اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے ریاست مدینہ منورہ کے تصور کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا، اسلامی سال نو کے آغاز پر قوم کے نام پیغام
جمعرات 21 ستمبر 2017 23:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام اپنے سالِ نو کا آغاز عزت و حرمت والے ماہِ محرم سے کرتا ہے۔
اس مقدس مہینے کو تاریخ میںشروع سے ہی عزت وسرفرازی نصیب رہی ہے۔ اِس اعتبار سے اس ماہِ مقدس میں نیک اعمال اور خیر کے افعال کو عام دِنوں کی نسبت زیادہ اہمیت اور بہتر حیثیت میںشما رکیا جاتا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ محرم الحرام بالعموم ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں، صبرو تحمل، وفاداری اور استقامت جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کی پاسداری اور بالخصوص واقعہ ہجر ت نبویؐ کے موقع پر انصار و مہاجرین کی باہمی محبت و اخوت، بھائی چارے، ہمدردی، اتحاد و یکانگت کے واقعات کی پاسداری کی یاد دلاتاہے اور اُمتِ مسلمہ کی ہر شعبہ میں رہنمائی کرتا ہے جن پر روزمرہ کے معمولات میں عمل پیرا ہو کر معاشرہ میں اتحاد، محبت اور امن و آشتی پیدا کی جا سکے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان واحد اسلامی اور جوہری طاقت کی حامل مملکت ہے جو ریاست مدینہ منورہ کے تصور کی بنیاد پرخالصتاً توحید اور دین اسلام کے سنہری اُصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کیلئے معرضِ وجود میں آیا۔ قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد پر عمل پیرا ہوناایک طرح سے ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے ۔ اِن اُصولوں پر عمل پیرا ہوکر کدورتوں، رنجشوں اور فتنہ و فساد کو چھوڑ کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خلوصِ دِل، محنت اور تمام صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںہرقسم کی بدگمانی، فرقہ واریت، دہشت گردانہ سر گرمیوں سے اجتناب کرتے ہوئے باہمی رواداری، اخوت و بھائی چارے، اتحاد و اتفاق ، محبت و یگانگت اورتمام اعلیٰ و ارفع انسانی اقدارکی پاسداری اور فروغ کو اپنا مطمع نظر بناناچاہئے تاکہ ہم اقوامِ عالم میںمثالی حیثیت سے پہچانے جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.